جب سے تیری عطا نہیں موجود
جب سے تیری عطا نہیں موجود
ایک بھی التجا نہیں موجود
دیکھ آ کر مری ہتھیلی میں
کیا ہے موجود کیا نہیں موجود
ڈھیل دینے کا یہ نہیں مطلب
تم سمجھ لو خدا نہیں موجود
کیا رسائی ہے دسترس کیا ہے
جب کوئی حوصلہ نہیں موجود
اب بھلا کیوں ہوائیں پاگل ہیں
اب تو کوئی دیا نہیں موجود