کٹھ پتلی

جیتی جاگتی عورت کو
کٹھ پتلی بنانے میں
تمہیں کافی وقت لگ گیا
لیکن تمہاری محنت رائیگاں نہیں گئی
اب وہ تمہارے تھپڑ نہیں گنتی
مگر تم اس کی روٹیاں گنتے ہو
اب وہ تمہارے ہونٹوں کی جنبش
تمہارے انکھوں کے اشارے پہ رہتی ہے
اور تمہاری خاموشی میں
اپنا ڈر بناتی رہتی ہے
اور تمہیں لگتا ہے کہ
وہ تمہارا گھر بنا رہی ہے