کہاں ہوں میں اور کہاں نہیں ہوں
کہاں ہوں میں اور کہاں نہیں ہوں
جہاں ہو تم کیا وہاں نہیں ہوں
وجود سے میرے ہو نہ منکر
میں اک یقیں ہوں گماں نہیں ہوں
میں حوصلہ خود ہوں زندگی کا
میں کوئی بار گراں نہیں ہوں
نہ گوشوارے میں مجھ کو لکھو
حساب سود و زیاں نہیں ہوں
مرے ہی دم سے شعور ہستی
فقط میں رنگ جہاں نہیں ہوں