کائنات ایک عظیم صداقت ہے

کائنات ایک عظیم صداقت ہے
سراپا مگر تہہ در تہہ صداقت
کائنات کی یہ صداقتیں
آدمی پر بتدریج ظاہر ہوتی ہیں
کہ آدمی صداقت کاملہ کے ادراک کا بیک وقت متحمل نہیں
ایک صداقت کے بعد دوسری کا عرفان پہلی کو باطل نہیں کرتا
دن کا اجالا رات کے اندھیرے کا منکر نہیں ہے
پت جھڑ کی بے رونقی آنے والے موسم کی شادابی کا مژدہ ہے
موت ہمیشہ ہی زندگی کی ہم سفر رہی ہے
کاش
ہم اس نکتے کو سمجھ سکتے