جوش کا مردانہ ، فیض کا زنانہ

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ فیض احمد فیض کی آواز میں نسوانیت تھی اور جوش ملیح آبادی کی آواز میں کھنک تھی ۔’’جشن رانی‘‘ لائل پور کے مشاعرہ میں جوش ملیح آبادی اور فیض احمد فیض الگ الگ گروپوں میں بیٹھے تھے ۔ قتیل شفائی مشاعرہ میں شرکت کے لئے آئے تو فیض صاحب کی طرف جانے لگے جوش صاحب نے آواز دی ۔’’قتیل وہاں کہاں جارہے ہو سیدھے مردانے میں چلے آؤ ۔‘‘