جو بھی چاہیں آپ مرضی آپ کی

جو بھی چاہیں آپ مرضی آپ کی
جائیں آئیں آپ مرضی آپ کی


دل لگائیں آپ مرضی آپ کی
دل دکھائیں آپ مرضی آپ کی


ہم بہائیں اشک یہ اپنا نصیب
مسکرائیں آپ مرضی آپ کی


امتحان ہم عشق کا دیں گے ضرور
آزمائیں آپ مرضی آپ کی


درد دل سے آپ کو کیا واسطہ
بس چلائیں آپ مرضی آپ کی


شاد دل ہو گر تمہیں ہم دیکھ لیں
یا رلائیں آپ مرضی آپ کی


میں تو چاہوں گا ہمیشہ آپ کو
اب بتائیں آپ مرضی آپ کی


اب سنائیں کس کو حیدرؔ حال دل
لکھ کے جائیں آپ مرضی آپ کی