جب تلک نام ترا ورد زباں رہتا ہے

جب تلک نام ترا ورد زباں رہتا ہے
دل کی بستی میں عجب ایک سماں رہتا ہے


ایک مدت ہوئی وہ شخص جدا ہے مجھ سے
اب خدا جانے وہ کیسا ہے کہاں رہتا ہے


یوں نہیں ہے کہ ہمیں تیرے ستم یاد نہیں
زخم بھر جائے اگر پھر بھی نشاں رہتا ہے


ہیں بجا سب تری باتیں بھی مگر اے ناصح
عشق ہو جائے تو پھر ہوش کہاں رہتا ہے


کوئی رت ہو کوئی موسم ہو کوئی عالم ہو
عشق کا شعلہ مرے دل میں تپاں رہتا ہے