ہر شخص ہے پابستہ بہ زنجیر لکھے کون
ہر شخص ہے پابستہ بہ زنجیر لکھے کون
اس عہد پر آشوب کی تفسیر لکھے کون
لکھنے تھے ہمیں بھی دل بیتاب کے حالات
ہوتی ہے مگر درد کی تشہیر لکھے کون
لکھنے کو میسر ہوں اگر لوح و قلم بھی
تیرے لب و رخسار کی تفسیر لکھے کون
لکھنا جو ہوا مجھ کو تو مقتل میں لکھوں گا
اس وادیٔ پر خون کو کشمیر لکھے کون