جب لال پری
جب بھی آتی لال پری
خوشیاں لاتی لال پری
رنگ برنگے سپنے دے کر
دل بہلاتی لال پری
صبح سویرے پیار سے آ کر
مجھے اٹھاتی لال پری
لڈو پیڑے بالوشاہی
خوب کھلاتی لال پری
جب بھولوں میں اپنا سبق
یاد کراتی لال پری
پنکھ پہ اپنے مجھے بٹھا کر
سیر کراتی لال پری