جادۂ محبت میں رہ گئے تھے ہم تنہا
جادۂ محبت میں رہ گئے تھے ہم تنہا
ورنہ کیا مٹا سکتا زندگی کا غم تنہا
سہہ رہے ہیں ہم دونوں ہجر کا الم تنہا
اس طرف ہیں وہ تنہا اس طرف ہیں ہم تنہا
کیا ملا مٹا کر ہم تیرگی کے ماروں کو
اب سنوارئیے اپنی زلف خم بہ خم تنہا
ہم سفر نہ بننا تھا ساتھ چھوڑنے والے
اب چلا نہیں جاتا ہم سے دو قدم تنہا