عشق کے چاک پر دھری دنیا
عشق کے چاک پر دھری دنیا
اپنی مرضی سے پھر گڑھی دنیا
اس کی آنکھیں بڑی بڑی آنکھیں
میری دنیا بڑی بڑی دنیا
تیری دیوانگی پہ تج دی ہے
دیکھ لے یہ ہری بھری دنیا
چار چیزیں ترے مقابل ہیں
رنگ خوشبو و شاعری دنیا
تھوڑی مشکل میں ڈال کر ہم کو
سخت مشکل میں آ پڑی دنیا
سر پھرا ہوں بہت مری سن لے
چھوڑ دوں گا او سر پھری دنیا