اس طرح خود کو ڈھونڈھتی ہوں میں
اس طرح خود کو ڈھونڈھتی ہوں میں
جیسے رستہ بھٹک گئی ہوں میں
ساری دنیا کا دکھ ہے میرا دکھ
ایک تصویر غم بنی ہوں میں
ایک بجھتے چراغ کی مانند
لمحہ لمحہ سلگ رہی ہوں میں
دیکھ کر مجھ کو رو پڑے سب لوگ
خود پہ کچھ اس طرح ہنسی ہوں میں
اپنا امکاں تلاش کیسے کروں
ایک ندیا رکی رکی ہوں میں