اس جسم کی کیچلی میں اک ناگ بھی ہے

اس جسم کی کیچلی میں اک ناگ بھی ہے
آواز شکست دل میں اک راگ بھی ہے
بے کار نہیں بنا ہے اک تنکا بھی
خاموش دیا سلائی میں آگ بھی ہے