اس دہر میں اک نفس کا دھوکا ہوں میں

اس دہر میں اک نفس کا دھوکا ہوں میں
بجلی ہوں بگولا ہوں چھلاوا ہوں میں
گھبرائی ہوئی ہے جوش روح تحقیق
ہر ذرہ پکارتا ہے دنیا ہوں میں