عید

پیار کی دولت خوب لٹائیں
آؤ پھر سے عید منائیں
فرق دلوں کے دور بھگائیں
دھرتی کو پھر سے سورگ بنائیں
نفرت کو ہم دور بھگائیں
پریم کا سورج پھر سے اگائیں
ودیا کا ہر سو ہو سویرا
سویا ہوا سنسار جگائیں
دنیا والو سنبھلو اب تو
چلنے لگی ہیں کیسی ہوائیں
سادہ دلی بھی ساتھ رہے پر
ایسا نہ ہو دھوکا کھا جائیں
کیوں بیتاب ہوا جاتا ہوں
کیسی ہیں بے باک ادائیں