ہر باطن

ہر باطن
جس کا ظاہر مخالف ہو
باطل ہے
اور
وہ ظاہر
جو باطن سے ہم آہنگ نہ ہو
ریا ہے
تم
جو اپنے ظاہر کو باطن سے نہیں ملا سکے
کار زار حیات میں کیا کر سکتے ہو
بجز دکھاوا