ہم جہاں تھے ہم وہیں پہ رہ گئے
ہم جہاں تھے ہم وہیں پہ رہ گئے
آپ کا کیا آپ آئے کہہ گئے
شاید ان کی آمدوں کی راہ ہو
دیکھتے ہی دیکھتے ہم رہ گئے
عمر گزری ہے تمہاری یاد میں
اس سفر میں کیا سے کیا ہم سہہ گئے
اب تمہیں ہم کیا کہیں تم غیر ہو
حسرتوں کے اشک تھے جو بہہ گئے
راہ میں ہوں میکشوں کی دیکھیے
بات کہنی تھی نہیں وہ کہہ گئے
منتظر ہی عشق میں احسن رہا
سادگی سے الوداع وہ کہہ گئے