ہم فقیری مزاج رکھتے ہیں

ہم فقیری مزاج رکھتے ہیں
اپنی ٹھوکر میں تاج رکھتے ہیں


ہاتھ میں کاسہ اور مرے حاکم
سر پہ سونے کا تاج رکھتے ہیں


سارے دنیا میں قاتل و مقتول
اپنا اپنا مزاج رکھتے ہیں


اصل میں دیوتا وہی ہیں کہ جو
اپنے وعدے کی لاج رکھتے ہیں


پیدا کرتے ہیں جو مسائل وہ
ہر مرض کا علاج رکھتے ہیں