حلقۂ دیگراں میں شامل تم
حلقۂ دیگراں میں شامل تم
کوچۂ قاتلاں میں شامل تم
بزم احباب میں ہو تم لیکن
ہو صف دشمناں میں شامل تم
ہر نفس ہم کلام ہوں تم سے
میرے حرف و بیاں میں شامل تم
ہر گھڑی احتساب ہے میرا
میرے سود و زیاں میں شامل تم
میں تمہارے وجود کا حصہ
پیکر جسم و جاں میں شامل تم
روز محشر گزر گیا مجھ پر
لمحۂ امتحاں میں شامل تم