ہلکی پھلکی لکھائی
دھول میں لپٹی
دبلی سی ہلکی پھلکی
میری یہ لکھائی
کیا ہوا
جو مہنگے کپڑے نہیں پہنتی
کسی کے بنائے ہوئے رستے پہ نہیں چلتی
ذرا سا منہ دھو لے اگر
ٹھوکروں سے بھر کے پیٹ اپنا
تھوڑا میٹھا بھی کھا لے اگر
تو اسے بھی مہنگے کپڑے دلا دیں گے ہم
کوئی نام دے دیں گے اسے اک دن
صاف ستھرے کسی رستے پہ ٹہلا کرے گی یہ
اور مجھے بلائیں گے
ایک دن