حد محبت کی پار بھی کر لی قمر ساقی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں حد محبت کی پار بھی کر لی اور پھر خود پہ شاعری کر لی اس قناعت پسند سے مل کر میرے غصے نے خودکشی کر لی ہجر کا ایک پل بھی سہہ نہ سکا اس کے آفس میں نوکری کر لی نیند کو آنکھ پر لپیٹ لیا اور پھر رات کی گھڑی کر لی