غلط فہمی

انصاف کے ہتھوڑے میں
ذرا بھی جان ہوتی
لوگوں کے منہ پر برس جاتا
ہوا میں معلق
بے بسی محسوس کرتے ہوئے
اپنی پیشانی
لکڑی کی میز پر پٹکتا ہے