دنیا میں کوئی کسی سے محبت نہیں کرتا
دنیا میں کوئی کسی سے محبت نہیں کرتا
ہر شخص اپنی ذات سے محبت کرتا ہے
درخت کی شاخیں روشنی کی طرف لپکتی ہیں
تو جڑیں نمی کی
ہم نے اپنے گرد خود غرضی کا جال بچھا رکھا ہے
دوستی محبت سوارتھ کے ہی مختلف نام ہیں
مجھے تم سے محبت ہے
کہ وہ میری ضرورت ہے
اور ہر آدمی اپنی ضرورت پوری کرتا ہے
تمہیں اپنی بیویوں سے محبت ہے
کہ وہ تمہارے لئے سہولیات فراہم کرتی ہیں
اور مجھے
اپنے بچوں سے پیار ہے
کہ میرا سوارتھ بہت ہے ان میں
وہ مر گیا
مجھے دکھ ہوا میں رو پڑا
میں کیوں رویا
اس سے اپنے تعلق کے اظہار کے لئے
یا اپنی ان ضروریات کے لئے جو وہ پوری کرتا تھا
یا اس کے اس کردار کے لئے وہ میرے لئے ادا کرتا تھا
وہ اب میرے لئے کچھ نہیں کر سکے گا
میں رویا صرف اپنے لئے