دنیا میں اب کسی سے کدورت نہیں مجھے
دنیا میں اب کسی سے کدورت نہیں مجھے
یعنی کہ دشمنوں سے بھی نفرت نہیں مجھے
ہو جائے زندگی میں جو میرا تمہارا ساتھ
پھر چاہئے کسی کی رفاقت نہیں مجھے
جو ساتھ دے نہ پائیں غریبوں کا وقت پر
دنیا میں ایسے لوگوں سے نسبت نہیں مجھے
میں تیری جستجو میں سنورتا چلا گیا
اب زندگی میں کوئی بھی حسرت نہیں مجھے