دنیا کے ہر ایک ذرے سے گھبراتا ہوں

دنیا کے ہر ایک ذرے سے گھبراتا ہوں
غم سامنے آتا ہے جدھر جاتا ہوں
رہتے ہوئے اس جہاں میں مدت گزری
پھر بھی اپنے کو اجنبی پاتا ہوں