دل کی جانب رجوع ہوتا ہوں میں

دل کی جانب رجوع ہوتا ہوں میں
سر تا بقد رجوع ہوتا ہوں میں
جب مہر مبیں غروب ہو جاتا ہے
پیمانہ بکف طلوع ہوتا ہوں میں