دل رنجور سے لکھا اس نے

دل رنجور سے لکھا اس نے
عشق کافور سے لکھا اس نے


ریل گاڑی میں اپنی مجبوری
دست معذور سے لکھا اس نے


کل اچانک ہی اپنی کھڑکی پر
ہجر سیندور سے لکھا اس نے


ہم تو قاری ہیں اس اجالے کے
نور جو نور سے لکھا اس نے


وقت پر ہو نہیں سکا ارسال
خط بہت دور سے لکھا اس نے


خاکساری مری سماعت پر
لفظ معمور سے لکھا اس نے