چھل کپٹ کی زندگی سے خودکشی اچھی بھلی

چھل کپٹ کی زندگی سے خودکشی اچھی بھلی
پھر کوئی ٹھکرا رہا ہے زندگی اچھی بھلی


تم نے دشمن کے چراغوں کو دی کیوں گھر میں جگہ
اس پرائی روشنی سے تیرگی اچھی بھلی


اک ذرا سا غم سراپا توڑ دیتا ہے انہیں
جن کو یہ لگتا ہے دنیا دیکھ لی اچھی بھلی


ساتھ میں ہو لنچ تیرے ڈیسک اپنی ایک ہو
اس سے بڑھ کر کیا ملے گی سیلری اچھی بھلی


پاس تو بیٹھا ہے میرے پر تو مجھ سے دور ہے
تیرے یوں ہونے سے تھی تیری کمی اچھی بھلی