Nitesh Kushwaha

نتیش کشواہا

نتیش کشواہا کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    تو سب کچھ جاننے والا اکیلا

    تو سب کچھ جاننے والا اکیلا بتا پھر کیوں ہوں میں اتنا اکیلا تیری چاہت میں تیرے غم بھی چاہے کبھی تجھ کو نہیں چاہا اکیلا میں محفل میں ہنسانے والا سب کو پس پردہ بہت رویا اکیلا بدن ہوں میں اگر تو وہ بھی ہوگا کبھی ہوتا نہیں سایا اکیلا ہٹا دی یار کی تصویر میں نے تڑپ کر رو پڑا کمرا ...

    مزید پڑھیے

    چھل کپٹ کی زندگی سے خودکشی اچھی بھلی

    چھل کپٹ کی زندگی سے خودکشی اچھی بھلی پھر کوئی ٹھکرا رہا ہے زندگی اچھی بھلی تم نے دشمن کے چراغوں کو دی کیوں گھر میں جگہ اس پرائی روشنی سے تیرگی اچھی بھلی اک ذرا سا غم سراپا توڑ دیتا ہے انہیں جن کو یہ لگتا ہے دنیا دیکھ لی اچھی بھلی ساتھ میں ہو لنچ تیرے ڈیسک اپنی ایک ہو اس سے بڑھ ...

    مزید پڑھیے

    مرا مصرع ثانی ہو گیا ہے

    مرا مصرع ثانی ہو گیا ہے وہ یعنی زندگانی ہو گیا ہے بہا کر ساتھ اپنے میری مٹی یہ دریا پانی پانی ہو گیا ہے بچھڑ کر وہ محبت بڑھ گئی ہے ترا غم کھاد پانی ہو گیا ہے یہ آنکھیں خواب تیرے ڈھو رہی ہیں تو کن آنکھوں کا پانی ہو گیا ہے وہی کرتا ہے سارے فیصلے اب جو دل کی راجدھانی ہو گیا ہے

    مزید پڑھیے

    سزا ہی بعد اس کے کیا ملے گی زندگی میں

    سزا ہی بعد اس کے کیا ملے گی زندگی میں مری ہی زندگی میری نہیں تھی زندگی میں تو اول ہے یہاں ایسا نہیں ہے اے مسافر کئی گزرے ہیں راہ دل سے میری زندگی میں بچھڑ کر ہو گیا ہے تیسرا اب سال ہم کو سو یہ بھی جھوٹ تھا بس چار دن ہی زندگی میں دھڑکتی ہے تو اب بھی سینہ میں جاں دل کی صورت تو وہ شے ...

    مزید پڑھیے

    چلئے ہم بیمار بھی ہو جائیں گے

    چلئے ہم بیمار بھی ہو جائیں گے آپ پھر تو دیکھنے کو آئیں گے یہ تماشہ ختم ہی ہوتا نہیں اس جہاں میں عشق نئیں دہرائیں گے ٹوٹے پتے کہہ رہے ہیں شاخ سے باغبانی ہم تمہیں سکھلائیں گے آنے کا وعدہ کریں گے پہلے تو بعد میں مجبوریاں بتلائیں گے واپسی میں اک برائی یہ بھی ہے سب مری ناکامیاں ...

    مزید پڑھیے

تمام