چاند کی کھیتی

اس برس
کاروبار اچھا ہوگا
میری چاند کی کھیتی
لگتا ہے
بہتر ہوگی
لوگوں سے سنا ہے
اس بار
اندھیرے زیادہ برسیں گے