مسلم لیگ ق: چودھری شجاعت حسین پارٹی کے صدر نہیں رہے،نیا صدر کون ہوگا؟


مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔جمعرات (28 جولائی 2022) کو پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) کی مرکزی مجلس عاملہ (سنٹرل ورکنگ کمیٹی) کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب بھر سے 83 کے قریب ممبران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں چودھری شجاعت حسین (صدر) اور طارق بشیر چیمہ (جنرل سکریٹری) کو "عہدوں سے فوری طور پر فارغ" کرنے کی قرار داد منظور کی گئی۔
اس فیصلے کا اعلان پارٹی کے ترجمان کامل علی آغا نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
مزید ازاں آئین کے آرٹیکل 118/119 کے مطابق پارٹی کے نئے الیکشن (انٹرا پارٹی الیکشن) دس روز میں کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کا قیام کب عمل میں آیا؟
پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) 20 جولائی 2002 کو قائم کی گئی۔اس کا بانی راہنماؤں میں میاں محمد اظہر اور چودھری شجاعت حسین تھے۔چودھری شجاعت حسین کو صدر منتخب کیا گیا۔ وہ بیس برس سے مسلم لیگ ق کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔
2004 میں پاکستان مسلم ق کو چند مزید جماعتوں کے ساتھ ضم کرکے "پاکستان مسلم لیگ" کا نام دیا گیا۔ ان جماعتوں میں فاروق لغاری کی ملت پارٹی،جہانزیب اعوان کی نیشنل پیپلز پارٹی،ارباب غلام رحیم کی سندھ ڈیموکریٹک الائنس ، حامد ناصر چٹھہ کی پاکستان مسلم لیگ (جونیجو), پیر پگاڑا کی مسلم لیگ (فنکشنل), منظور وٹو کی مسلم لیگ (جناح) اور اعجاز الحق کی مسلم لیگ (ضیاء) شامل تھیں۔ بعد ازاں پیر پگاڑا الگ ہوگئے اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے نام سے دوبارہ فعال ہوئے۔
مسلم لیگ ق کا نیا صدر کون ہوگا؟
گزشتہ روز مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ میں آئند دس روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔ جس میں پارٹی کے نئے صدر اور جنرل سکریٹری کا انتخاب کیا جائے گا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ق کا نیا صدر کون ہوگا۔۔۔میڈیا کہ رپورٹس کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ق کے نئے مرکزی صدر کے طور منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ اس وقت پنجاب کے صوبائی صدر کے پر فائز ہیں۔البتہ جنرل سکریٹری کے لیے کسی کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوانات