پنجاب اسمبلی کا نیا سپیکر کون ہوگا؟ ڈپٹی سپیکر کے خلاف اعتماد کامیاب ہوپائے گی؟

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد منظور،پنجاب اسمبلی کا نیا سپیکر کون؟ ووٹنگ آج ہوگی۔


جمعرات کو پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین نوابزادہ وسیم خان نے کی۔ راجہ بشارت نے ڈپٹی سپیکر کو ہٹانے اور نئے سپیکر کے انتخاب کے لیے قرار داد پیش کی۔سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔قرارداد میں کہا گیا کہ چونکہ چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر ہوچکے ہیں تو آئین کی شق 11(1) اور 12(3) رولز آف پروسیجر کو معطل کیا جائے اور نئے سپیکر کا انتخاب کیا جائے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے آج (29 جولائی 2022) کو سہ پہر چار بجے ووٹنگ کرائی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کا نیا سپیکر کون ہوگا؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے لیے نامزد کیا ہے۔ سبطین خان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کی سینیئر قیادت میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے راہنما راجہ بشارت نے اس بارے میں ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا۔


متحدہ اپوزیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نامزد کیا ہے۔
چونکہ دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر شپ سے ہٹا دیا گیا ہے اس لیے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ڈپٹی سپیکر کے لیے واثق قیوم کا نام لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوانات