بھاگ سنوارا جا سکتا تھا

بھاگ سنوارا جا سکتا تھا
ہم کو مارا جا سکتا تھا


اک بوڑھے دریا تک چل کر
آج کنارا جا سکتا تھا


ان سے ملنے کی خاطر تو
سب کچھ وارا جا سکتا تھا


چھوڑ کے جانے والے تیرا
نام پکارا جا سکتا تھا


جو رشتہ مرنے والا تھا
جلدی مارا جا سکتا تھا


اس کی آنکھیں پڑھ کر بھی تو
وقت گزارا جا سکتا تھا


لا یعنی سے مصرعوں کو بھی
خوب سنوارا جا سکتا تھا