بے رنگ شجر

زندگی کی شاخ سے
زرد پتوں کی صورت
ایک ایک کرکے
رنگ برنگی آرزوئیں
ٹوٹ کر
گرتی جا رہی ہیں
خاک ہوتی جا رہی ہیں
شجر وجود کا
بے برگ ہوتا جا رہا ہے
محرومیوں کے ہاتھوں
اجڑتا جا رہا ہے