بے فائدہ رکھتا نہیں سر ہاتھوں پر

بے فائدہ رکھتا نہیں سر ہاتھوں پر
سر پر جو ہے ہاتھ اس میں ہے لطف دگر
آقا کے سلام و نظر کی حسرت میں
رہتا ہوں منیرؔ سر بکف و دست بسر