عاشق ہی فقط نہیں ہے جنجالوں میں

عاشق ہی فقط نہیں ہے جنجالوں میں
ہر طائر دل پھنسا ہے ان جالوں میں
باہر اس سلسلہ سے ہے کون منیرؔ
بوڑھے بھی ہیں اس جوان کے بالوں میں