عزم منزل رسی کی بات کریں

عزم منزل رسی کی بات کریں
دوستو زندگی کی بات کریں


عظمت آدمی کی بات کریں
شان اسکندری کی بات کریں


دین و دنیا کی کفر و ایماں کی
آج آؤ سبھی کی بات کریں


رنج و غم تو ہیں روز کے عنواں
آج حظ و خوشی کی بات کریں


آج گیسوئے وقت سلجھائیں
پھر کبھی عاشقی کی بات کریں