Waseem Haidar Hashmi

وسیم حیدر ہاشمی

معاشرے کے حساس مسائل کو اپنی کہانیوں کا موضوع بنانے والے اہم فن کار۔ بچوں کے لیے بھی دلچسپ کہانیاں لکھیں

Known for drawing upon the sensitive social issues in his stories. Also write interesting stories for children

وسیم حیدر ہاشمی کی رباعی

    چپراسی کی گواہی

    ایک آفس کے دو برابر کے افسروں میں کسی بات پر بحث شروع ہو گئی۔ ابھی چونکہ دس بجے تھے اس لیے زیادہ لو گ نہیں آے تھے۔ ان افسروں کے علاوہ ایک چپراسی بھی پہنچ چکا تھا جو اتفاق سے اسی کمرے کی صفائی کر رہا تھا، جہاں پر افسروں میں بحث چل رہی تھی۔ دونوں کے درمیان بات پہلے آہستہ، پھر تیز اور ...

    مزید پڑھیے

    دل لگی

    ریل گاڑی کی بتدریج سست ہوتی رفتار کے ساتھ اس کے سامان سمیٹنے کی رفتار تیز ہوگئی۔ گاڑی آہستہ آہستہ دہرادون کے اسٹیشن پر رک گئی۔ وہ ابھی اپنا سامان پوری طرح سے سمیٹ بھی نہیں پایا تھا کہ اس کے کان میں ’’گڈ مارننگ سعیدؔ ‘‘ کی صدا آئی تو وہ سامان چھوڑ کر اپنے دوست لپٹ گیا۔ ’’مجھے ...

    مزید پڑھیے

    فسادیوں کا مذہب

    ہر چند کہ راحیل اور شمون کو ہندومذہب سے کچھ لینا دینا نہ تھا مگر اپنی بیوی کے اصرار پراسے شہر کی مشہور ’رام لیلا‘ دکھلانے نکلا تھا۔زیادہ ٹھنڈ کے باعث طے شدہ صراحت کے مطابق انھیں زیادہ رات ہونے سے قبل گھر واپس لوٹ جانا تھا۔ تمام دوپہر ان دونوں نے مارکیٹِنگ اور گھوم ٹہل کر ...

    مزید پڑھیے

    دل دریا

    ’’عجیب بیوقوف آدمی ہے شانتنوبھی۔‘‘ اس کے بارے میں اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کی یہی رائے تھی ۔حقیقتااس کی خصلت عجیب تھی۔ فلاں کام انجام دینے کی صلاحیت اس میں ہے یا نہیں ،یہ سوچنے کی زحمت تو وہ گوارا کرتا ہی نہیں تھا۔ کوئی بھی کام، خواہ اپنوں کا ہو یا غیروں کا، آسان ہو یا ...

    مزید پڑھیے

    میاں کی جوتی

    گوتم کا حلیہ بیان کرنا ہو تو کہا جا سکتا ہے کہ پرکشش چہرہ، سانولا رنگ، لابنا قد اور جامہ زیب جسم لیکن عادات و اطوار کے لحاظ سے حد درجہ بدتمیز۔کسی کام سے مطلب نہ واسطہ۔اس کی نظروں میں نہ کوئی بڑا تھا نہ چھوٹا، نہ جونیر نہ سینیر۔ اس کی انھیں نازیبا حرکات کی وجہ سے دفتر کا ہر کارکن ...

    مزید پڑھیے

    پتلی گلی

    ایک شخص جہیز میں ملی نئی موٹرسائکل پر سوار برق رفتاری سے اڑا جا رہا تھا۔ گاڑی پر ابھی نمبر تک نہیں پڑا تھا۔ سامنے مجمعہ دیکھ کر اس نے گاڑی کی رفتار کم کر دی۔ اس بھیڑ میں عوام کے ساتھ چند پولس والوں کو دیکھ کر اس کا دماغ ٹھنا۔ اسے یہ سمجھتے دیر نہیں لگی کہ معاملہ کیا ہے۔ موٹرسائکل ...

    مزید پڑھیے

    فتح نامہ

    اگر اس مقام کی چوحدی کا ذکر مقصود ہو تو کہا جا سکتا ہے کہ ایک جانب ایسا بھیانک جنگل کہ جس سے روزروشن میں بھی انسان کا صحیح و سلامت گزر سکنا قرین قیاس نہیں اور دوسری جانب جوش سے ٹھاٹیں مارتا نیلگوں دریا۔ اس کے علاوہ حد نظر تک بے آب و گیاہ چٹیل ریتیلا میدان۔ دریا سے تقریباایک میل ...

    مزید پڑھیے

    سڑاند

    راجن اپنی ناک پر رومال رکھے، آنکھ کے کونے سے بائیں جانب کراہت سے دیکھتا ہوا گھر سے باہر نکلا۔ اس کے چہرے پر ناگواری کے آثار صاف نمایاں تھے۔ وہ بڑبڑاتا ہوا چوراہے کی طرف چل دیا۔ ’’عجیب حال ہے نگر پالیکا والوں کا بھی۔ صفائی کا لمبا چوڑا عملہ رکھتے ہیں، اس کے باوجود شہر میں صفائی ...

    مزید پڑھیے

    پنڈت گیا پرشاد کی گائے

    پنڈت گیاپرشاد کی نوکری لگنے کے بعد وہ ثم شہری ہو گئے تھے مگر کھیت کھلیان، باغ بن اور نہر تالاب کا موہ نہیں چھوڑ سکے تھے۔ سرکاری نوکری میں انھیں جو کواٹر ملا تھا، اتفاقاً اس کے ارد گِرد کئی ایسے پڑوسی بسے تھے جن کا تعلق بھی دیہات سے ہی تھا چنانچہ یہاں بیوی بچوں کا دل بھی خوب لگ گیا ...

    مزید پڑھیے

    سلام روستائی

    سفر مختصر ہو یا طولانی، ہر معقول شخص اس کے پرہیز کی کوشش ضرور کرتا ہے پھر بھی ریل گاڑیوں اور بسوں وغیرہ کی حالت کا جائزہ لیجیے تو اندازہ ہوگا کہ سفر کرنا بیشتر افراد کے لیے ناگزیر ہے۔ ناقابل برداشت گرمی ہو یا ہڈیاں جما دینے والی ٹھنڈ، کسی بھی بس یا ریل گاڑی میں سکون سے بیٹھنے کی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2