Ved Prakash Malik Sarshar

وید پرکاش ملک سرشار

وید پرکاش ملک سرشار کی غزل

    کچھ ملے یا نہ ملے ملتے ملاتے رہیے

    کچھ ملے یا نہ ملے ملتے ملاتے رہیے شوق اچھا ہے اسے خوب بڑھاتے رہیے دوست گر کام نہ آئے تو کوئی بات نہیں ان کو اس بات کا احساس کراتے رہیے آپ کے آنے سے لوگوں کو جلن ہوتی ہے ہے یہ دنیا کا چلن آپ تو آتے رہیے میں برا ہوں تو کیا آپ بھی ایسے ہوں گے آپ اچھے ہیں یہ سب کو بتاتے رہیے مجھ پہ ...

    مزید پڑھیے

    تمہارے خزانے میں کیا کچھ نہیں

    تمہارے خزانے میں کیا کچھ نہیں ہمارے مقدر میں تھا کچھ نہیں جسے چاہے جو کچھ سمجھ لیجئے حقیقت میں اچھا برا کچھ نہیں کہوں کیا کوئی سننے والا بھی ہو میرے پاس کہنے کو کیا کچھ نہیں میری بات سرکار نے سن تو لی میری بات سن کر کہا کچھ نہیں بنانے کو کیا کچھ بنایا گیا مگر اس سے اپنا بنا ...

    مزید پڑھیے

    کہاں تک سنو گے زمانے کی باتیں

    کہاں تک سنو گے زمانے کی باتیں یہ اک دوسرے کو لڑانے کی باتیں محبت سے رہتے تھے آپس میں ہم تم تمہیں یاد ہیں اس زمانے کی باتیں زمانے میں اپنی یہ حالت نہ ہوتی نہ سنتے اگر ہم زمانے کی باتیں ہے دنیا کو امن و سکوں کی ضرورت کرو ختم طوفاں اٹھانے کی باتیں کچھ اس کی روش کو نہیں دیکھتے ...

    مزید پڑھیے

    سینکڑوں غم کی سوغات دے کر مجھے (ردیف .. ن)

    سینکڑوں غم کی سوغات دے کر مجھے پھر یہ کہتے ہیں ہم نے دیا کچھ نہیں اور بھی کچھ بچا ہو تو دے دو ہمیں تاکہ یہ کہہ سکو کے بچا کچھ نہیں تم گرا دو نظر سے کسی کو اگر اس سے بڑھ کر تو اس کی سزا کچھ نہیں کر تو لوں زندگی میں محبت صنم پر محبت میں غم کے سوا کچھ نہیں چل کے تھک جائیے تھک کے مر ...

    مزید پڑھیے

    جلوے کو پردا پردے کو جلوہ بنا دیا

    جلوے کو پردا پردے کو جلوہ بنا دیا اہل نظر کو تم نے تماشہ بنا دیا ذرے کو مہر قطرے کو دریا بنا دیا تیری نظر نے کیا سے ہمیں کیا بنا دیا حق نے تمہیں بڑا ہمیں چھوٹا بنا دیا جو کچھ بنا دیا بہت اچھا بنا دیا کیا پوچھتے ہو ہم نے تمہیں کیا بنا دیا روح حیات جان تمنا بنا دیا سرمستیٔ بہار کا ...

    مزید پڑھیے

    مشکلوں میں پڑ گئے اپنا خدا کہہ کر تجھے

    مشکلوں میں پڑ گئے اپنا خدا کہہ کر تجھے تو ہی کہہ دے ہم پکاریں اور کیا کہہ کر تجھے حال دل کہنے کی کیا اب بھی ضرورت رہ گئی جب پکارا ہم نے اپنا دل ربا کہہ کر تجھے جادۂ منزل پہ کھا کر ٹھوکریں ہوش آ گیا کس قدر خوش تھے ہم اپنا رہنما کہہ کر تجھے تیرے ہوتے تیری دنیا میں یہ بیداد و ستم لوگ ...

    مزید پڑھیے