Ujjawal Vashishtha

اجول وششٹھا

اجول وششٹھا کی غزل

    اس کو جتنا بھلا رہا ہوں میں

    اس کو جتنا بھلا رہا ہوں میں اتنا نزدیک پا رہا ہوں میں سنگ تو آج ہوں میں اس کے لیے مدتوں آئنہ رہا ہوں میں جو اٹھاتے نہیں ہے فون تلک ان کے نخرے اٹھا رہا ہوں میں مجھ کو قرآں پڑھا رہے ہیں وہ ان کو گیتا پڑھا رہا ہوں میں اور کچھ دیر مجھ سے باتیں کر تیری باتوں میں آ رہا ہوں میں جانے کس ...

    مزید پڑھیے

    کہیں تو ہو طرف داری ہماری

    کہیں تو ہو طرف داری ہماری کبھی تو پیٹھ ہو بھاری ہماری تمہاری گفتگو سے لگ رہا ہے ہے خوشبو جانی پہچانی ہماری اسی امید پر زندہ ہیں آنکھیں کبھی تو آئے گی باری ہماری ابھی ہے کھیل میں ملنا بچھڑنا کہاں تک جائے گی پاری ہماری زمیں کی چھاؤں سب تم کو مبارک چلو جو دھوپ ہے ساری ہماری

    مزید پڑھیے

    اگر کر لیں ترا دیدار آنکھیں

    اگر کر لیں ترا دیدار آنکھیں تو اچھی کیوں نہ ہوں بیمار آنکھیں برسنے لگتی ہیں آنکھیں ہماری تری گاتی ہیں جب ملہار آنکھیں اگر دیکھوں تجھے تو کیسے دیکھوں میں رکھ آیا سمندر پار آنکھیں سزائیں ملتی ہیں ہر بار مجھ کو خطائیں کرتی ہیں ہر بار آنکھیں تمہاری دید کو دو آنکھیں کم ہیں مجھے ...

    مزید پڑھیے

    تری خدمات میں بیٹھے ہوئے ہیں

    تری خدمات میں بیٹھے ہوئے ہیں کہ سب اوقات میں بیٹھے ہوئے ہیں چھپانا چاہتے ہیں اپنے آنسو سو ہم برسات میں بیٹھے ہوئے ہیں بہت دشوار ہے گھر سے نکلنا عدو سب گھات میں بیٹھے ہوئے ہیں ہمارے نام میں جتنے ہیں اکھشر تری ہر بات میں بیٹھے ہوئے ہیں پرندوں گھونسلوں میں رہنا اپنے شکاری گھات ...

    مزید پڑھیے

    گردن میں طوق پاؤں میں زنجیر دیکھ کر

    گردن میں طوق پاؤں میں زنجیر دیکھ کر حیرت ہوئی ہے دوست کی تصویر دیکھ کر کل رات ہم نے خوب ستاروں کی سیر کی کوئی بتائے خواب کی تعبیر دیکھ کر عشق و وفا خلوص سے انجان ہیں وہ لوگ رشتہ نبھا رہے ہیں جو جاگیر دیکھ کر پل میں بدلتے وقت نے منظر بدل دیا دل رو رہا تھا کل مرا کشمیر دیکھ کر تم ...

    مزید پڑھیے

    مبارک ہوں تجھے خیرات کے گل

    مبارک ہوں تجھے خیرات کے گل کھلیں گے پھر مرے حالات کے گل کوئی تو جیت کر بھی خوش نہیں ہے کسی کو بھا رہے ہیں مات کے گل ابھی جملوں میں ان کے ہے شرارت ابھی تازہ ہیں کچھ جذبات کے گل دعا گو ہیں کئی ہنسوں کے جوڑے کھلا دے یا خدا برسات کے گل تمہاری خوشبوئیں پہچانتا ہوں یہ لگتے ہیں تمہارے ...

    مزید پڑھیے