گردن میں طوق پاؤں میں زنجیر دیکھ کر
گردن میں طوق پاؤں میں زنجیر دیکھ کر
حیرت ہوئی ہے دوست کی تصویر دیکھ کر
کل رات ہم نے خوب ستاروں کی سیر کی
کوئی بتائے خواب کی تعبیر دیکھ کر
عشق و وفا خلوص سے انجان ہیں وہ لوگ
رشتہ نبھا رہے ہیں جو جاگیر دیکھ کر
پل میں بدلتے وقت نے منظر بدل دیا
دل رو رہا تھا کل مرا کشمیر دیکھ کر
تم ہو ہمارے حال پریشاں سے بے خبر
ہم جی رہے ہیں آج بھی تصویر دیکھ کر