تاثیر جعفری کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    کہا کس نے کہ غم خواری کرے گا

    کہا کس نے کہ غم خواری کرے گا وہ بندہ بس اداکاری کرے گا زمین دل پہ بویا کرب اس نے میں سمجھا تھا کہ دل داری کرے گا میں اس کے لب پہ غزلیں کہہ رہا ہوں اسے کہنا صدا کاری کرے گا اتاروں گا یہ پوشاک سیہ کب یہ دل کب تک عزا داری کرے گا اماں ہو جان کی ظل الٰہی تجھے برباد درباری کرے گا جو سر ...

    مزید پڑھیے

    تنہائی سے صحرا سے نہ دریا کے بھنور سے

    تنہائی سے صحرا سے نہ دریا کے بھنور سے وحشت مجھے ہوتی ہے مرے اپنے ہی گھر سے چننا ہے مجھے دل بھی ابھی قریہ بہ قریہ آنکھیں بھی اٹھانی ہیں تری راہ گزر سے اک نظر کرم کے لیے کون عمر گزارے اک بوسۂ لب کے لیے کب تک کوئی ترسے مت اپنی کریمی کے سنائے مجھے قصے وہ ابر کرم ہے تو مرے دشت پہ ...

    مزید پڑھیے

    سینۂ خاک پہ بکھرا ہے لہو گاؤں میں

    سینۂ خاک پہ بکھرا ہے لہو گاؤں میں ایسا لگتا ہے کہ لوٹ آیا ہے تو گاؤں میں گفتگو ہوگی تری خود سے کسی کے لب پر تو کسی روز کسی پھول کو چھو گاؤں میں کچی مسجد ہے جہاں پڑھتے ہیں سب لوگ نماز اور اک نہر سے کرتے ہیں وضو گاؤں میں مل کے بیٹھیں گے خوشی اور غمی میں سارے جاری رکھیں گے محبت کی یہ ...

    مزید پڑھیے

    نہیں بالکل نہیں واللہ نہیں ہے

    نہیں بالکل نہیں واللہ نہیں ہے مرے محبوب سے اچھا نہیں ہے نہ جانے کیوں مجھے لگتا ہے ایسے مرا چہرہ مرا اپنا نہیں ہے یہ میرا عکس ہے لیکن ادھورا جو ہونا چاہیئے ویسا نہیں ہے ترا اترانا بنتا ہے بجا ہے ترے دل میں کوئی اترا نہیں ہے تجھے بھی بھول جاتا گھر کا رستہ تو میرے پاس جو بیٹھا ...

    مزید پڑھیے

    ضبط گر حد سے بڑھا تو زلزلہ بھی آئے گا

    ضبط گر حد سے بڑھا تو زلزلہ بھی آئے گا تیرے میرے درمیاں پھر فاصلہ بھی آئے گا ایسا لگتا ہے کہ اب تو قافلے کو لوٹنے راہزن بھی آئیں گے اور رہنما بھی آئے گا لے کے خالی آنکھ کا مشکیزہ مت صحرا میں جا اس سفر میں تشنگی کا مرحلہ بھی آئے گا ہجر کا موسم جب آئے گا تری یادیں لیے دل بھی تڑپے گا ...

    مزید پڑھیے

تمام