Syed Iqbal Haider

سید اقبال حیدر

سید اقبال حیدر کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    جنوں کے عہد میں آوارہ کو بہ کو ہونا

    جنوں کے عہد میں آوارہ کو بہ کو ہونا بغیر مشک کے سانسوں کا مشک بو ہونا اسی نے چاہا نگاہوں کے روبرو ہونا وگرنہ سہل نہ تھا اس سے گفتگو ہونا عبا قبا کے لیے تو یہ بات ممکن ہے جگر کے چاک کا ممکن نہیں رفو ہونا نہ جانے کب سے ہے حیرت زدہ بنائے ہوئے اس ایک سو کا نگاہوں میں چار سو ...

    مزید پڑھیے

    جمال و حسن کی وہ انجمن میں کیا بیٹھے

    جمال و حسن کی وہ انجمن میں کیا بیٹھے متاع ہوش و خرد ہی کو جو گنوا بیٹھے جنہیں ادب سے علاقہ نہ فکر و فن سے لگاؤ ہماری بزم میں ایسے بھی لوگ آ بیٹھے کبھی بزرگوں سے میراث میں جو پائی تھی وہ ساری قدریں وہ تہذیب ہم بھلا بیٹھے میں سوچتا ہوں وہ انسان ہیں کہ حیواں ہیں ہیں کون جو نہ کبھی ...

    مزید پڑھیے

    غیر پر ظلم مرے ہوتے یہ کیا ہوتا ہے

    غیر پر ظلم مرے ہوتے یہ کیا ہوتا ہے دیکھیے دیکھیے پر تیر خطا ہوتا ہے دل کا خوں تم نے کیا خون کا پانی غم نے اب تپ غم سے وہ پانی بھی ہوا ہوتا ہے ڈوبنے والے پہنچ جائیں گے ساحل پہ خبر دامن موت پہ سب حال لکھا ہوتا ہے آپ اچھے ہیں مگر آپ کا یہ ناز برا ایک سے ایک زمانے میں سوا ہوتا ہے پیکر ...

    مزید پڑھیے

    جمال تیرا ترا حسن آئنہ تیرا

    جمال تیرا ترا حسن آئنہ تیرا خلاف ہو کے بھی کوئی کرے گا کیا تیرا ہوا چمن میں بکھیر آتی ہے تری خوشبو کبھی ہواؤں سے کوئی نہ بس چلا تیرا مری زبان نے پایا ہے آبلوں کا خراج جو بھول کے بھی کبھی نام لے لیا تیرا جو اب بھی رکھے ہے زندہ لہو کی قیمت کو ہے معرکوں میں فقط ایک معرکہ تیرا یوں ...

    مزید پڑھیے

    قصد کرتا ہے بگولوں سے لپٹ جانے کا

    قصد کرتا ہے بگولوں سے لپٹ جانے کا کتنا دلچسپ یہ انداز ہے دیوانے کا بڑھ گیا حد سے جنوں آپ کے دیوانے کا وقت اب آ گیا پردے سے نکل آنے کا لفظ کن سے کہیں تخلیق دو عالم ہوتی حسن انداز تھا یہ آپ کے فرمانے کا سوز الفت سے جلے دونوں برابر لیکن شمع بدنام ہے اور نام ہے پروانے کا دل اقبالؔ ...

    مزید پڑھیے