Syed Bashir Husain Bashir

سید بشیر حسین بشیر

سید بشیر حسین بشیر کی غزل

    تماشا گاہ عالم پردہ دار روئے زیبا ہے

    تماشا گاہ عالم پردہ دار روئے زیبا ہے مری نظروں میں لیکن خود یہ پردہ حسن یکتا ہے متاع ذوق سجدہ سے ابھی تسکیں نہیں ہوتی خدا جانے جنون روز افزوں کی دوا کیا ہے ترے قدموں کی نسبت کو جبین خلق کیا سمجھے کوئی پوچھے مرے دل سے کہ سنگ در ترا کیا ہے

    مزید پڑھیے

    حسن خود بن گیا تماشائی

    حسن خود بن گیا تماشائی مرحبا اے جنون رسوائی حسن نے لی ازل میں انگڑائی عشق نے چوٹ روح پر کھائی جو تری راہ میں ہوئی پامال ہائے اس زندگی کی رعنائی جلوے خود ان کے بن گئے پردے قربت حسن بھی نہ راس آئی آب و گل سے یہاں کسے مطلب جستجو کی ہے کار فرمائی حسن ہی حسن جلوہ ہی جلوہ کیسی دوری ...

    مزید پڑھیے

    دل پائمال رنج ہے لطف و عطا کے ساتھ

    دل پائمال رنج ہے لطف و عطا کے ساتھ سب کچھ ہمیں جہاں میں ملا ہے سزا کے ساتھ لاتی ہے ڈھونڈھ ڈھونڈھ کے آفت نئی نئی میری تو زندگی ہے نزول بلا کے ساتھ کیوں کر ہمارے دل کو اثر کا یقیں نہ ہو جاری ہے لب پہ نام تمہارا دعا کے ساتھ خون رگ حسین پہ قربان جائیے کیا کیا ملا ہے معرکۂ کربلا کے ...

    مزید پڑھیے

    دل دکھا تھا مرا ایسا کہ دکھایا نہ گیا

    دل دکھا تھا مرا ایسا کہ دکھایا نہ گیا درد اتنا تھا کہ خود ان سے بڑھایا نہ گیا بے خود عشق سے پھر ہوش میں آیا نہ گیا سر جو سجدہ میں جھکایا تو اٹھایا نہ گیا راز اس پردہ نشیں کا کبھی پایا نہ گیا محرم راز سے بھی راز بتایا نہ گیا آفریں لذت نظارہ خوشا عالم کیف دل کا آنا تھا کہ پھر ہوش ...

    مزید پڑھیے

    حسن کی ہر ادا پہ مرتا ہوں

    حسن کی ہر ادا پہ مرتا ہوں زندگی تیری قدر کرتا ہوں کھو نہ جائیں مزے حضوری کے سانس لیتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں عشق کی ہے یہ کون سی منزل گاہ جیتا ہوں گاہ مرتا ہوں کون عارف ہے عظمت غم کا مٹ کے میں اور بھی نکھرتا ہوں ہو کے پامال راہ الفت میں کیا بگڑتا ہوں کیا سنورتا ہوں بحر غم میں یہ فکر ...

    مزید پڑھیے

    لطف تو جب ہے کہ تجھ سا ترا دیوانہ بنے

    لطف تو جب ہے کہ تجھ سا ترا دیوانہ بنے رند کی شان یہ ہے نازش مے خانہ بنے غیر محفل میں نہیں کوئی تمہیں تم ہو یہاں حیف اپنے ہی سے تم آج تو بیگانہ بنے قیس کو عشق کی تکریم تھی شاید کم کم ہم تنک‌ ظرف نہیں عشق جو افسانہ بنے خوب بدنام کیا ہم کو بنا کر پردہ آپ ہی شمع بنے آپ ہی پروانہ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2