Syed Ali Nazar

سید علی نظر

  • 1718

سید علی نظر کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    پانی کی طرح یار کو ہر رنگ میں دیکھا

    پانی کی طرح یار کو ہر رنگ میں دیکھا مانند شرر سینۂ ہر سنگ میں دیکھا زلفیں ترے چہرے پہ عجب ڈھب سے کھلی ہیں لپٹا ہوا سنبل گل اورنگ میں دیکھا اس برقعہ کے اٹھنے پہ میں خورشید کو واروں کیا چاند سا منہ کاکل شب رنگ میں دیکھا دے جام چھلکتا ہوا اے پیر خرابات دارو کا نشہ ہم نے تری بنگ میں ...

    مزید پڑھیے

    درد و غم کچھ بیاں کیا نہ گیا

    درد و غم کچھ بیاں کیا نہ گیا چاک سینے کا پر سیا نہ گیا مر گیا دیکھتے ہی میں افسوس حیف ہے جی بدن میں آ نہ گیا ہاتھ اس بے وفا و بد خو کے دیکھتی آنکھوں جی دیا نہ گیا آہ و افسوس تیرے درد میں دل مر گیا اس ستے جیا نہ گیا شوق میں وصل کے ترے ہر دم جام غم کس ستے پیا نہ گیا بیٹھ اے تنگ دل ...

    مزید پڑھیے

    خون دل منہ پہ آج بہتا ہے

    خون دل منہ پہ آج بہتا ہے روبرو حال دل کا کہتا ہے اب تو بے رحم رحم کر اس پر کیا کیا باتیں تری وہ سہتا ہے اک دو گالی ہی دے کے خوش کرنا درد و غم میں سدا وہ رہتا ہے

    مزید پڑھیے

    دو نگاہوں سے چار کی ٹھہری

    دو نگاہوں سے چار کی ٹھہری شکر صد شکر پیار کی ٹھہری میں تو جانا تھا وصل اس سے ہوا کیا بلا پھر قرار کی ٹھہری ایک دو تین چار پانچ اور چھ رات دن پھر شمار کی ٹھہری اے مری چشم مثل ابر سیاہ تیری زار و نزار کی ٹھہری آنکھ پتھرائی آرسی کی طرح کس قدر انتظار کی ٹھہری اے علیؔ خوش ہو جل تو ...

    مزید پڑھیے