Sultan Akhtar

سلطان اختر

ممتاز ترین جدید شاعروں میں نمایاں

One of prominent modern poets.

سلطان اختر کی غزل

    خوابوں کی لذتوں پہ تھکن کا غلاف تھا

    خوابوں کی لذتوں پہ تھکن کا غلاف تھا آنکھیں لگیں تو نیند کا میدان صاف تھا دیوار دل سے اتری ہیں تصویریں سینکڑوں پسماندہ خواہشوں سے اسے اختلاف تھا دیکھا قریب جا کے تو شرمندگی ہوئی چہرے پہ اپنے گرد تھی آئینہ صاف تھا اب کے سفر میں دھوپ کی دریا دلی نہ پوچھ اور سایۂ شجر سے مرا ...

    مزید پڑھیے

    سلسلہ میرے سفر کا کبھی ٹوٹا ہی نہیں

    سلسلہ میرے سفر کا کبھی ٹوٹا ہی نہیں میں کسی موڑ پہ دم لینے کو ٹھہرا ہی نہیں خشک ہونٹوں کے تصور سے لرزنے والو تم نے تپتا ہوا صحرا کبھی دیکھا ہی نہیں اب تو ہر بات پہ ہنسنے کی طرح ہنستا ہوں ایسا لگتا ہے مرا دل کبھی ٹوٹا ہی نہیں میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبی تو وہ بادل جو کبھی ...

    مزید پڑھیے

    خاک اڑتی ہے خریدار کہاں کھو گئے ہیں

    خاک اڑتی ہے خریدار کہاں کھو گئے ہیں جن سے تھی رونق بازار کہاں کھو گئے ہیں سب کی پیشانیاں سجدوں سے منور ہیں یہاں اے خدا تیرے گنہ گار کہاں کھو گئے ہیں سرنگوں بیٹھے ہیں سب ظل الٰہی کے حضور کیا ہوئے صاحب دستار کہاں کھو گئے ہیں جن کے دامن میں دعاؤں کے خزانے تھے بہت وہ سخاوت کے علم ...

    مزید پڑھیے

    معراج ارتقا ہے تماشا نہ جانیے

    معراج ارتقا ہے تماشا نہ جانیے تہذیب عصر نو کو برہنہ نہ جانیے ابھرا بہت پہ لوح سماعت سے دور دور حرف صدا کو اب کے کہیں کا نہ جانیے ہونے کو اس سفر میں بہت رائیگاں ہوئے لیکن ہمیں شکست کا نوحہ نہ جانیے بس اپنی ہا و ہو سے ہی رونق ہے چار سو ویرانیوں کو زینت صحرا نہ جانیے طوفاں کا نام ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4