دیکھ جذبات نظر سب رائیگاں ہو جائیں گے
دیکھ جذبات نظر سب رائیگاں ہو جائیں گے وہ نہاں ہی کب ہیں ناداں جو عیاں ہو جائیں گے کیا خبر تھی راز ہائے دل زباں ہو جائیں گے میرے دو آنسو بھی میری داستاں ہو جائیں گے جان کھو کر غم میں جان داستاں ہو جائیں گے یہ نشانی چھوڑ کر ہم بے نشاں ہو جائیں گے آسمان حشر حشر آسماں ہو جائیں گے جب ...