دشت کیا شے ہے جنوں کیا ہے دوانے کے لئے
دشت کیا شے ہے جنوں کیا ہے دوانے کے لئے شہر کیا کم ہے مجھے خاک اڑانے کے لئے ہم نے کیا جانئے کیا سوچ کے گلشن چھوڑا فصل گل دیر ہی کیا تھی ترے آنے کے لئے میں سرائے کے نگہباں کی طرح تنہا ہوں ہائے وہ لوگ کہ جو آئے تھے جانے کے لئے ہم وہی سوختہ سامان ازل ہیں کہ جنہیں زندگی دور تک آئی تھی ...