مزدور کی زندگی
دوپہر کا وقت گرما کی ہوائیں تیز تر مہر کی تابش سے پگھلے جا رہے ہیں دشت و در گرم ہے نہروں کا پانی سرد ہے نبض بہار خشک پتے جیب و دامن کر رہے ہیں تارتار جل رہا ہے سبزۂ بے رنگ فرش خاک پر بھن رہا ہے دھوپ کی تیزی سے گیتی کا جگر تند جھونکے آ رہے ہیں دامن کہسار سے سر زمین رنگ و بو پر آگ ...