Shariq Merthi

شارق میرٹھی

شارق میرٹھی کے تمام مواد

12 غزل (Ghazal)

    کوئی کیا جانے اس کے حسن کی دنیا کہاں تک ہے

    کوئی کیا جانے اس کے حسن کی دنیا کہاں تک ہے وہیں تک دیکھ سکتا ہے نظر جس کی جہاں تک ہے تڑپتا ہوں کسی کی یاد میں اور یہ سمجھتا ہوں یہ بے چینی محبت کی فقط عمر رواں تک ہے خلش بڑھتی چلی جاتی ہے ہر لحظہ نگاہوں کی خدا جانے ہمارے شوق کا عالم کہاں تک ہے لگی ہے آگ سینے میں مگر یہ سوچ کر چپ ...

    مزید پڑھیے

    خلش نہاں کی وہ لذتیں تمہیں یاد ہوں کہ نہ یاد ہوں

    خلش نہاں کی وہ لذتیں تمہیں یاد ہوں کہ نہ یاد ہوں وہ نفس نفس میں قیامتیں تمہیں یاد ہوں کہ نہ یاد ہوں کبھی قربتوں میں یہ دوریاں کہ زبان دل کی نہ کہہ سکے کبھی دوریوں میں بھی قربتیں تمہیں یاد ہوں کہ نہ یاد ہوں وہ جنون شوق کی مستیاں وہ نیاز و ناز کی گرمیاں وہ نظر نظر میں حکایتیں تمہیں ...

    مزید پڑھیے

    رنگینیٔ بہار تمنا لئے ہوئے

    رنگینیٔ بہار تمنا لئے ہوئے بیٹھا ہوں دل میں شوق کی دنیا لئے ہوئے یہ غیرت جنوں کو گوارا نہیں کہ میں اٹھوں ترے کرم کا سہارا لئے ہوئے تاب نگاہ ساز وفا سوز زندگی اٹھا ہوں تیری بزم سے کیا کیا لئے ہوئے کھاتے رہے فریب سنبھلتے رہے قدم چلتے رہے جنوں کا سہارا لئے ہوئے شارقؔ ادھر ہے ...

    مزید پڑھیے

    عشق کی آئنہ سامانی دیکھ

    عشق کی آئنہ سامانی دیکھ آ مرا عالم حیرانی دیکھ حیرتی سوز محبت کا نہ بن اپنے جلوؤں کی درخشانی دیکھ لالہ و سرو و سمن کے طالب میرے اشکوں کی گل افشانی دیکھ راز تعمیر سمجھنے کے لئے در و دیوار کی ویرانی دیکھ جانب طور نہ جا اے شارقؔ آ مری سوختہ سامانی دیکھ

    مزید پڑھیے

    ہوا بدلتے ہی پہلی سی دل کشی نہ رہی

    ہوا بدلتے ہی پہلی سی دل کشی نہ رہی یہ کیا ہوا کہ وہ پھولوں میں تازگی نہ رہی کسی کے درد محبت کے بخشنے کی تھی دیر پھر اس کے بعد کسی چیز کی کمی نہ رہی یہ سوچتا ہوں زمانے کا حال کیا ہوگا اگر دلوں میں محبت کی روشنی نہ رہی ترے بغیر بھی ہنسنے کو میں ہنسا ہوں مگر ہنسی کی طرح لبوں پر کبھی ...

    مزید پڑھیے

تمام